Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم میں پی ٹی آئی کا جلسہ، اسٹیج ٹوٹ گیا، ضلعی صدر سمیت متعدد افراد زخمی

جہلم میں PTI کا اسٹیج ٹوٹ کر گرگیا ،عمران خان کی تقریر کے دوران سکرین گرگئی، ناقص انتظامات، ضلعی صدر زخمی، وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین اسٹیج سے گرنے والوں میں شامل ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف جہلم کی جانب سے عوام کو عمران خان کی تقریر دکھانے کے لئے شاندار چوک میں سکرین لگائی اور ساتھ اسٹیج بھی لگا یا جس پر سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین ،ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد ،چوہدری زاہد اختر، چوہدری فراز حسین ،چوہدری ندیم افضل بنٹی ،راجہ سجیل ظفر کیانی سمیت ضلع بھر کے قائدین اور کارکنان موجود تھے۔

اسٹیج پر لیڈران اورکارکنان کے لوڈ برداشت نہ کرتے ہوئے عمران خان کی تقریر کے دوران اسٹیج گرگیا ،متعدد کارکنان اور لیڈران معمولی زخمی ہوئے جبکہ صدر پی ٹی آئی جہلم چوہدری غلام احمد زمرد کو پسلیوں پر چوٹیں آئیں اور پاوں پر موچ آگئی جبکہ ایک کارکن کوزیادہ زخمی ہونے کی اطلا ع موصول ہوئی ہے۔

ن لیگ کے کارکن کا کہناتھاکہ نماز تراویح کے ٹائم میوزک ،ترانے اور ڈانس ہوگیا ،اس طرح تو ہونا ہی تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button