دینہ میں دن دیہاڑے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نوجوان سے موٹرسائیکل چھین کر فرار

دینہ میں دن دیہاڑے 2نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نو ک پر نو جوان سے مو ٹر سائیکل چھین کر فرار ، واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پو لیس سٹی چو کی دینہ نے رپو رٹ درج کر کے تلاش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے بلدیہ دینہ لال شاہ والی گلی میں مو ٹر سائیکل سوار نو جوان سعد بشیر ولد بشیر احمد سکنہ نٹائن کو کسی کا ایڈریس پو چھنے کے بہانے رو ک لیا اور رو کتے ہی سیدھا اسلحہ تان لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہو ئے اس سے مو ٹر سائیکل نمبری JMK-2913ہنڈا چھین کر فرار ہو گئے۔

دینہ میں آئے روز وارداتوں کے باعث شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی اور اعلی احکام سے فو ری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ، پولیس سٹی چو کی دینہ نے نو جوان کی درخواست پر رپو رٹ در ج کر کے تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button