Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

وزیراعظم میاں شہباز شریف بحرانوں کو شکست دینے والی شخصیت ہیں۔ چوہدری راشد گھرمالہ

جہلم: پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل جہلم کے صدر چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو اہم ترین قومی منصب پر براجمان ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف بحرانوں کو شکست دینے والی شخصیت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برق رفتار عوامی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور گھر کی دہلیز پر انصاف اور ریلیف کی فراہمی ہمیشہ شہباز شریف کی پہنچان رہا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی بلندیوںو کامیابیوں تک لیکر جائیں گے، پاکستان کے درست سمت پر گامزن ہونے کے بعد ملک میں کامیابیوں اور معاشی اعشاریوں کے پروان چڑھنے کے راستے کھلیں گے ، قومی ترقی ملکی خوشحالی بحران زدہ حالات کو بہت جلد ٹھیک کر لیں گے۔

چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا کہ عمران نیازی کے جھوٹے پروپیگینڈے کا پول کھل گیا، قومی سلامتی کونسل کے الامیے میں سازش کا کوئی ذکر ہی نہیں اور نہ ہی کسی نے اڈے مانگے ، کئی دنوں سے عمران نیازی اور اس کے حواری جوجھوٹا پراپیگنڈا کر رہے تھے وہ پوری قوم پر واضح ہو گیا ہے کہ اس میں کوئی صدقت نہیں ، خواب دکھانے واے عمران نیازی ٹولے نے نااہلی بدتمیزی اور جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کئے، عمران نیازی اینڈ کمپنی اقتدار چھن جانے کے بعد حواس باختہ ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button