
دینہ کو عرصہ دراز سے تحصیل کا درجہ دیا گیا مگر بنیادی سہولیات جوڈیشنل کمپلیکس کی عدالتیں ،ڈی ایس پی اور محکمہ واپڈاکا ریوینو آفس دینہ میں نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو 16کلو میٹر کا سفر طے کر کے جہلم جانا پڑتا ہے ،عوام ذلیل و خوار ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کو عرصہ دراز سے تحصیل کا درجہ تو دے دیا گیا ہے مگر دینہ میں جوڈیشنل کمپلیکس ،ایڈیشنل سیشن جج ،سول جج،ڈی ایس پی،ریوینو آفس نہ ہونے کی بناء پر عوام ذلیل و خوار ہو رہی ہے عوام کو دینہ سے16کلو میٹر کا سفر طے کرکے جہلم جانا پڑتاہے۔
اسی طرح تحصیل دینہ کے وکلاء کی کافی تعدا کو دینہ سے جہلم جانا پڑتا ہے، دینہ کی عوا م کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ دینہ میں فوری طور پر جوڈیشنل کمپلیکس بنایا جائے، عوام نے ارباب اختیار سے دینہ میں دفاتر قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔