Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی اہلیہ کی وفات پر جہلم کی تاجر برادری کا اظہار تعزیت

جہلم کی تاجر برادری نے معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی اہلیہ محترمہ بلقیس ایدھی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

اس ضمن میںانجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد عارف نے کہا کہ محترمہ بلقیس ایدھی نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی اور اپنے خاوند عبدالستار ایدھی کی طرح مخلوق خدا کی بہتری اور سماجی کاموں کے مشن کی تکمیل میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ شہر کی تاجر برداری کو ایدھی فاؤنڈیشن کی سماجی کاموں کے حوالے سے جاری سرگرمیوں پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر جہلم کی تاجر برادری محترمہ بلقیس ایدھی کی رفاہی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتی ہے ، جنہوں نے اپنی ساری عمر بے سہارا افراد کی بہتری اور معاشرے میں بسنے والے لاچار افراد کی معاونت کے لئے وقف کر دی ۔

اس موقع پر محترمہ بلقیس ایدھی کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button