
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بطور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا دلیرانہ فیصلہ تاریخ کا حصہ ہے۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ قاسم سوری نے آج استعفیٰ دے دیا۔ بحیثیت ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے جس طرح بیرونی سازش کا مقابلہ کیا اور ایک دلیرانہ فیصلہ دیا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ قاسم سوری کو ایک دلیر اور ملک کے وفادار کے طور پر ہمیشہ احتراج دے گی۔ بحیثیت تحریک انصاف کے کارکن ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔