
جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ایک ملزم منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم اربا زعلی ولد محمد اکرم ساکن کریمیہ مسجد محلہ اسلام پورہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1220 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 100 روپے برآمد کر کے ملزم کے مقدمہ درج کر لیا۔