
جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن سول لائن کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر محمد ابرہیم وڑائچ ڈی ایس پی سٹی سرکل، محمد صابر آفس سپریٹنڈنٹ، محمد علی اکاؤنٹنٹ، چوہدری محمد عارف صدر مصالحتی کمیٹی اور ایس ایچ او تھانہ سول لائن ہمراہ تھے۔ مصالحتی کمیٹی ممبران نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو پھولوں کے گلدستہ پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اور ان کی تھانہ میں آسان رسائی کیلئے تھانہ سول لائن کو اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کا درجہ دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن سول لائن میں قائم مصالحتی کمیٹی روم، مہتمم تھانہ روم، فرنٹ ڈیسک اور بلڈنگ کا وزٹ کیا اور اچھا کام کرنے پر عملے کو شاباش دی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ سرکل افسران ضلع ہذا اپنے زیر انتظام تھانوں کے امور موثر سپرویژن سے بہتر بنائیں۔ تھانوں میں تعینات نفری کی تعداد میں اضافہ اور بیٹ سسٹم کو فعال رکھا جائے۔ تھانوں سے پرچی سسٹم، سفارش اور ٹاؤٹ کلچر کا خاتمہ کیا جائے۔ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی۔
ڈی پی او جہلم شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آتے ہوئے انکے مسائل کے حل میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ آپریشنز کے ساتھ ساتھ انویسٹی گیشن ونگ کو یکساں وسائل اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔