Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

دینہ میں تیز رفتار کار ٹرن لیتے ہوئے فٹ پاتھ کے ساتھ جا ٹکرائی، خاتون اور بچے سمیت 3 افراد زخمی

دینہ کے قریب تیز رفتار کار ٹرن لیتے ہوئے فٹ پاتھ کے ساتھ جا ٹکرائی، خاتون اور بچے سمیت 3 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد دی اور ہسپتال منتقل کیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ بائی پاس روڈ نزد ایئر پورٹ چوک کے مقام پر ایک تیز رفتار کار نمبری LEB-2561 ٹرن لیتے ہو ئے فٹ پاتھ کے ساتھ جا ٹکرائی جس سے کار میں سوار محمد خلیل عمر 40 سال سکنہ میر پو ر آزاد کشمیر ، خاتون شزہ بی بی اور 4 سالہ بچہ داؤد ولد خلیل شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مو قع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button