
جہلم: عمران خا ن کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان تحریک انصاف جہلم کی خواتین نے ایک تقریب کا انعقاد مقامی میر ج ہال میں کیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی سابق صدر پاکستان تحریک انصاف جہلم چوہدر ی زاہد اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک خود دار، باغیرت، باہمت پاکستانی قوم ہیں ہم کسی کی غلامی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ساتھ ہم آنے والی نسلوں کے لئے دینا ہے ۔ ہم کل بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں کھڑے رہیں گے۔ ہم نظریے، سوچ، پاکستان، عمران خان کے ساتھ ہیں۔
تقریب کا اہتمام میڈم رشیدہ عزیز نے کیا، تقریب میں نقابت کے فرائض شازنہ نیئر ایڈووکیٹ نے سر انجام دئیے۔