جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان منشیات سمیت گرفتار

دینہ: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 ملزمان منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم محمد ثقلین ولد امجد فاروق ساکن پنڈ جاٹہ دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 2460 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم سرفراز احمد ولد غلام حسین ساکن بستی پیر جیلانی ضلع منڈی بہاؤ الدین کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 400 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button