
جہلم: الیکشن کمیشن نے جہلم سمیت صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے الیکشن شیڈول جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جاری کردہ شیڈول میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ 9 جون کو کروائی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسر 18 اپریل کو نوٹس جاری کریں گے ،کاغذات نامزدگی 21 سے 25 اپریل تک جمع کروائے جاسکیں گے، جن اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا گیاہے۔
جہلم، اٹک، منڈی بہاوالدین، ڈی جی خان ، راجن پور مظفر گڑھ ، لیہ ، خانیوال ، وہاڑی ، بہاولپور، ساہیوال ، پاک پتن ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، خوشاب، سیالکوٹ، حافظ آباد امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 21 سے 25 اپریل تک جمع کروا سکیں گے ، اس طرح 9 جون کو 27 اپریل سے 9 مئی تک کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 16 مئی کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، 19 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی،9 جون کو پولنگ ہوگی ۔