
جہلم: پاکستان تحریک انصاف جہلم کے راہنما چوہدری زاہد اخترنے کہا کہ موجودہ حکومت چوں چوں کا مربہ اور ڈکیتوں کی ٹولہ ہے جو مال کی تقسیم پرلڑ پڑیں ایک دوسرے کے دست و گریباں ہوں گے جس طر ح تحریک انصاف کی حکومت پر رات کے اندھیرے میں جمہوریت پر شپ خون مارگیا، عوام ان کو معاف نہیں کرے گی۔
چوہدری زاہد اختر نے مقامی ریڈیو اسٹیشن میں پروگرام رابطہ میں میزبان وسیم قریشی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار پوری دنیا میں ایک سیاسی لیڈر عمران خان کے کہنے پربیک وقت پرامن احتجاج ہوا ہے، پشاور کا تاریخی جلسہ حکومت کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے ابھی یہ پرامن احتجاج ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایمپورٹڈ حکومت نامنظور ہم چھینے گئے حق کو عوامی طاقت سے دوبارہ واپس لیں گے، عمران خان کی کال پر عوام سڑکوں پر نکل آئی ہے۔ عوامی مطالبہ ہے جلد ازجلد الیکشن کروائے جائیں اور اقتدار اصل عوامی مینڈیٹ حاصل کرنے والی پارٹی کو دیا جائے۔