عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر جہلم

جہلم: اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید نے سستا رمضان بازار بلال ٹاؤن کا دورہ کیا۔

انہوں نے سستا رمضان بازار میں دستیاب کی گئی روز مرہ استعمال کی اشیاء کا سستے داموں فراہمی کا جائزہ لیا اور بالخصوص آٹا اور چینی کے اسٹالز پر سپلائی اور ڈیمانڈ کے بارے میں استفسار کیا۔

انہوں نے رمضان بازار میں مختلف اسٹالز پر اشیاء خوردونوش کی کوالٹی کے ساتھ ساتھ قیمتوں کا بھی جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے رمضان بازار قائم کر کے خریداروں کو رعایتی نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی ممکن بنائی ہے، ضلعی انتظامیہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button