
کھیوڑہ کی میونسپل کمیٹی کے درجنوں سینٹری ورکروں نے میونسپل کمیٹی کے مرکزی دروازے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
انہوں نے میڈیا کو احتجاج کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے گزشتہ چار ماہ سے ہمیں لارے لگائے جا رہے ہیں جبکہ پرسوں ہماری عید ہے، یہ روٹین برسوں سے چلی آرہی ہے اس بوسیدہ نظام کو ختم ہونا چائیے ہمیں عید کے موقعوں پر بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ڈی سی جہلم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے واجبات فوری کلیئر کیے جائیں تا کہ ہمارے گھر کا چولہا بھی جل سکے اور ہمارے فاقے ختم ہوں۔ہم سارا دن شہر کی صفائی ستھرائی کرتے ہیں اس کے علاوہ دیگر موقعوں پر دن رات موجود ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی میں سب سے کم تخواہیں ہماری ہے اور اس کے لیے بھی سرکار کے پاس بجٹ نہیں ہوتا۔چار چار ماہ بغیر تنخواہ گھروں کے چولہے کیسے جلایں؟؟ کب تک قرض لیکر گزارہ کریں؟؟۔دیگر ملازمیں کیطرح ہمیں بھی ہر ماہ بروقت پرتنخواہ کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ نظام زندگی چلتا رہے۔