Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ضلع جہلم میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس و ایل پی جی گیس ریفلنگ کا دھندہ عروج پر

جہلم: سول ڈیفنس کے ذمہ داران کی ملی بھگت کے باعث اندرون شہر سمیت ضلع بھر کے علاقوں میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس و ایل پی جی گیس ریفلنگ کا دھندہ عروج پر، معمولی سی چنگاری بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے، سول ڈیفنس کے ذمہ داران کارروائیاں کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کی بھرمار،شہریوں کی جان و مال کو خطرات لاحق، جبکہ سول ڈیفنس کے ذمہ داران کارروائیاں کرنے کی بجائے کسی بڑے حادثے کا انتظار کرنے میں مصروف، غیر قانونی منی پٹرول پمپس شہر کے گنجان آباد علاقوں میں قائم ہو چکے ہیں یہ غیر قانونی دھندہ دکان میں چھوٹی سی مشین لگا کر کھلے عام جاری ہے۔

ان غیر قانونی دھندہ کرنے والوں کے اڈوں پر آگ بجھانے والے آلات اور نہ ہی کسی قسم کے حفاظتی اقدامات موجود ہیں چھوٹی سی چنگاری یا شارٹ سرکٹ سے پیدا ہونے والے شعلے کے نتیجے میں آگ بھڑکنے اور اس آگ کی لپیٹ میں قریبی دکانات ومکانات بھی آسکتے ہیں جس سے قیمتی جانوں کے نقصانات جیسے واقعات بھی رونما ہو سکتے ہیں۔

متعدد منی پٹرول پمپ اور گیس ریفلنگ کے کارروبار سے منسلک افراد نے مکروہ دھندہ کرنے کے لئے ایسی جگہوں کا انتخاب کر رکھا ہے جہاں محلے داروں کے علاوہ کوئی تیسرا شخص اس بارے نہیں جانتا، جبکہ دور دراز کے علاقوں میں پٹرول اور گیس ریفلنگ کرنے والے افراد نے دیدہ دلیری کے ساتھ مصروف ترین مقامات پر اڈے قائم کرکے گھناؤنا کارروبار شروع کررکھاہے جس کیوجہ سے کسی بھی وقت بھی کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔

شہریوں نے کمشنرراولپنڈی،ڈپٹی کمشنر سے منی پٹرول پمپوں اور گیس ریفلنگ کرنے والے افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے اور موثر کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button