محکمہ پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین کی نومنتخب وزیراعظم میاں شہباز شریف کو مبارکباد

جہلم: محکمہ پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ 40 ہزار سے زائد ملازمین نے نو منتخب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں پاکستان نہ صرف ترقی کریگا بلکہ موجودہ مہنگائی اور دیگر مسائل پر قابو پانے میں بھی کامیاب ہو گا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ریٹائرڈ پنشنرزنے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے 12 جون 2015 کے فیصلے کیمطابق تاحال 40 ہزار ریٹائرڈ پی ٹی سی ایل وی ایس ایس پروگرام کے ذریعے ان کے بقایا جات ادا نہیں کئے گئے ، اس سلسلے میں بقایا جات کی ادائیگی میں محکمہ کے اعلیٰ حکام مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے پرامن احتجاج بھی کر چکے ہیں لیکن پی ٹی سی ایل انتظامیہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر عملدرآمد کرنے کی بجائے مسلسل ٹال مٹول سے کام ہے رہی ہے ،2015 سے ابتک درجنوں ملازمین دنیاء فانی سے رخصت بھی ہو چکے ہیں ، لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی۔

پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین نے پاکستان مسلم لیگ ن کے نو منتخب وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیاہے کہ عید الفطر سے قبل ہمارے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے احکامات جاری کروائے جائیں۔

انہوںنے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے ، اسی طرح پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جائے اور سابقہ بقایا جات کے ساتھ ساتھ نیا اضافہ بھی شامل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ محکمہ پی ٹی سی ایل سے ریٹائرڈ ہونے والے معمر افراد باعزت طریقے کے ساتھ اپنی زندگیاں گزار سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button