دینہ کے علاقہ شیخوپور میں دریائے جہلم میں 2 نوجوان ڈوب گئے، ایک جاں بحق، ایک کو زندہ بچا لیا گیا

دینہ کے نواحی علاقہ میں 2 نوجوان نہاتے ہو ئے ڈوب گئے، ایک محنت کش 22 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرے کو زندہ بچا لیا گیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کو ریسکیو 1122 کی مسلسل کو ششوں کے باعث 26 گھنٹے بعد لاش کو پانی سے نکال لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گرمی کے ستائے ہوئے 2 نوجوان دینہ کے نواحی علاقہ شیخوپور کے مقام پر دریا (دریائے جہلم) میں ڈوب گئے، ایک 22سالہ نوجوان اسد علی ولد شہادت علی سکنہ جھنگ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے نوجوان کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ دونوں نوجوان جھنگ سے گندم کی کٹائی کے سلسلے میں دینہ شیخوپور آئے ہو ئے تھے اور نہانے کی غرض سے شیخوپور کے مقام پر دریا پر چلے گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک نوجوان اسد علی کو پانی کی لہروں نے دبوچ لیا اور کافی تلاش کے بعد نو جوان کا کچھ پتا نہ چل سکا۔

ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور 26گھنٹے گزرنے کے بعد اگلے روز نوجوان اسد علی کی لاش کو پانی سے نکال لیا گیا جبکہ دوسرے نوجوان کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔ جاں بحق ہو نے والے نوجوان کی میت کو آبائی گاؤں جھنگ روانہ کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button