تمباکو نوشی انسانی زندگی کے لئے زہر قاتل ہے نوجوان تمباکو نوشی سے گریز کریں۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن

جہلم: تمباکو نوشی انسانی زندگی کے لئے زہر قاتل ہے ، نوجوان نسل ہمہ اقسام کی تمباکو نوشی سے گریز کریں ، والدین اپنے بچوں کو تمباکو نوشی سے بچانے کیلئے بھرپور توجہ دیں والدین کی عدم توجہی کے باعث نوجوان شوقیہ طور پر تمباکو نوشی شروع کر دیتے ہیں جو بعد میں مستقل عادت بن جاتی ہے۔

ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے شعبہ ٹی بی و تپ دق کے انچارج چیسٹ فزیشن ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمن نے تمباکو نوشی کے حوالے سے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گٹکا ، پان ، سگریٹ، حقہ، شیشہ سمیت دیگر تمباکو سے بنی اشیاء کے استعمال سے انسانی جانوں پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی ترک کرکے نہ صرف صحت مند زندگی گزاری جا سکتی ہے بلکہ تمباکو نوشی پر خرچ ہونے والا سرمایہ بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے سیگریٹ نوشی خود کشی کے مترادف ہے ، عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کے روک تھام کے حوالے سے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے مضرات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ سیگریٹ نوشی خودکشی کے مترادف ہے اس سے حاصل کچھ نہیں ہوتا البتہ پیسہ اور صحت دونوں کا ضیاع ہوتا ہے جس سے انسانی صحت ، معیشت اور خاندان پر انتہائی تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں ، سگریٹ نوشی کے خلاف قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے سے نہ صرف تمباکو نوشی میں واضع کمی واقع ہو گی، بلکہ سگریٹ نوشی کے ساتھ دوسرے لوگوں کی صحت پر جوبرے اثرات مرتب ہوتے ہیں ان سے بھی چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button