Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم شہر اور گردونواح میں دیسی ادویات کے نام پر موذی امراض پھیلانے کا دھندہ عروج پر

جہلم: شہر اور گردونواح میں دیسی ادویات کے نام پر موذی امراض پھیلانے کا دھندہ عروج پر، ہربل ادویات بنانے والے حکیم بناء لیبارٹری ٹیسٹ کے ادوایات فروخت کرنے میں مصروف ، ناقص و غیر معیار ی ادویات کے استعمال سے شہری مہلک امراض میں مبتلا ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق شہر اور مضافاتی علاقوں میں قائم دیسی دواخانوں کے حکیموں نے جڑی بوٹیاں کھرل کرکے ادویات تیار کرکے سادہ لوح شہریوں پر تجربے شروع کر رکھے ہیں جن کے استعمال سے شہری مختلف موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں ، شہر سمیت مضافاتی علاقوں کے حکماء نے دواخانوں کے باہر بڑے بڑے بورڈ آویزاں کر رکھے ہیں اور جڑی بوٹیاں کھرل کرکے ان پڑ ھ سادہ لوح شہریوں کو مبتلا کرنے کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں بغیر لیبارٹری ٹیسٹ کے دیسی جڑی بوٹیوں سے تیار ہونے والے ہربل ادویات فروخت کرنے والے حکماء کے خلاف کارروائیاں کی جائیں تاکہ سادہ لوح شہری نیم حکیم ڈاکٹروں سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button