جہلم میں بجلی کی بدترین اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا

جہلم: حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہر وگردونواح میں بجلی کی بدترین اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا، کارروبار زندگی بری طرح تباہ ہو نے لگے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی جہلم شہر اور گردونواح میں بجلی کی بد ترین اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شدت اختیار کر گیاہے۔

شہر میں ہر 2 گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ جبکہ دیہاتوں میں ہر 1 گھنٹے کے بعد 1 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جبکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث نہ صرف صارفین کے کارروبار بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے ہیں بلکہ روزہ داروں کو وضوکرنے کے لئے بھی پانی میسر نہ ہے۔

اس موقع پر صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو روزے کی تیاری و افطاری میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں نے نو منتخب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور آئیسکو چیف اسلام آباد سے بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ بجلی کی سپلائی بلا تعطل یقینی بنانے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button