Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

دینہ میں جنسی درندے نے 14 سالہ لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم گرفتار

دینہ میں جنسی درندے نے 14 سالہ لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، دینہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ کی حدود میں اعظم ٹاؤن دینہ کی خاتون نے درخواست دی کہ اس کے بیٹے 14 سالہ بیٹے (ا) جو سبزی منڈی میں مزدوری کرتا ہے کوگزشتہ رات ملزم خاور عباس ولد شجاعت حسین ساکن ہڈالہ سیداں نے زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو جان سے مار دوں گا جس پر تھانہ دینہ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ایس ڈی پی او صدر راجہ زاہد نعیم اور ایس ایچ او تھانہ دینہ کو ہدایت کی کہ بدفعلی کرنے والے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے جس پر سب انسپکٹر فیصل ندیم SHO تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید سائنٹیفک ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ملزم خاور عباس ولد شجاعت حسین کو ٹریس کر کے قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے SHO تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور مزید کہا کہ غیر اخلاقی جرائم میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جہلم پولیس بچوں اور عورتوں سے زیادتی کے واقعات میں زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button