Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

رمضان المبارک؛ نمائشی این جی اوز نے فوٹو سیشن کے نام پر مستحقین کی تذلیل شروع کر دی

جہلم: رمضان المبارک میں جہلم شہر اور گردونواح کی بعض نمائشی این جی اوز نے فوٹو سیشن اور بیرون ممالک سے امداد اکٹھی کرنے کے لئے غریبوں، مستحقین، بیواؤں، یتیموں میں رمضان پیکج کی تقسیم شروع کر رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر و گرد ونواح میں چند نمائشی این جی اوز نے بیرون ممالک سے مال پانی اکٹھا کرنے اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے غرباء، مساکین اور مستحقین میں ’’رمضان پیکیج‘‘ کی تقسیم کے نام پر اْن کی تذلیل شروع کر رکھی ہے۔

راشن تقسیم کے دوران نہ صرف غریب خواتین ، مردوں، بچوں اور بچیوں کی تذلیل کی جاتی ہے بلکہ خواتین، بزرگوں کے ساتھ ناروا سلوک بھی اختیار کیا جاتا ہے۔ راشن تقسیم کا فوٹو سیشن کرانے کے بعد سوشل میڈیا میں تصویریں شائع کروا کر مستحقین کی عزت نفس کو مجروح کیا جاتا ہے۔

اسلام ہمیں درس دیتا ہے کہ صدقہ خیرات اس طرح ادا کئے جائیں کہ ایک ہاتھ کا دوسرے ہاتھ کو بھی علم نہ ہو لیکن ہمارے ہاں نمود و نمائش کی دلدل بیرون ممالک سے مال پانی اکٹھا کرنے اور اپنی انا کو تسکین دینے کے لئے دوسروں کی عزت کا جنازہ نکال دیا جاتا ہے۔

عوامی سماجی، رفاعی، فلاحی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ این جی اوز کی نمود و نمائش پر پابندی لگائی جائے بالخصوص خواتین کی تصاویر کی اشاعت کرنے والی این جی اوز کو بلیک لسٹ کرکے سخت پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں تا کہ سفید پوش، غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی عزت نفس کو مجروح ہونے سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button