Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ضلع جہلم میں رواں سال ڈینگی کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو کی زیر صدارت ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات نے انسداد ڈینگی اقدامات اور پیشگی منصوبہ بندی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع جہلم میں رواں سال ڈینگی کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، لیکن مشتبہ طور پر 236 افراد کے نمونے لیے جا چکے ہیں۔ اس وقت مثبت سائٹس 4 ہیں۔ محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں مؤثر انداز میں ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سرویلنس کے عمل کو مزید بہتر کیا جائے، جہاں کہیں لاروا برآمد ہوتا ہے اسے فوری تلف کیا جائے، انہوں نے سختی سے ہدایات جاری کی کہ تمام محکمے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی متعلقہ عمارات میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اگر کسی سرکاری محکمے سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا تو اس محکمے کے خلاف سخت کارروائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام محکمے ڈینگی سے آگاہی مہم کے لیے بینرز اور پینا فلیکس بھی آویزاں کریں۔ انہوں نے محکمہ ہیلتھ کو ہدایت کی کہ ڈینگی سرویلینس کو مانیٹر کریں، فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جائے اور کارروائی کو اینڈرائڈ ایپ پر اپلوڈ کریں۔ ڈینگی سرویلینس ٹیمیں قبرستان و دیگر مقامات کو چیک کریں تاکہ کسی بھی مقام پر ممکنہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو سکے۔

مطاہر حیات وٹو کا کہنا تھا کہ کمرشل ایریاز میں صفائی، ٹائر سے منسلک کاروبار اور کنسٹرکشن سائیٹس پر مسلسل نگرانی کی ضرورت ہے، اسی طرح مختلف ٹاؤنز اور رہائشی علاقوں میں بھی سروے کیا جائے اور ان جگہوں کی نشاندہی کی جائے جہاں لاروا کے پیدا ہونے کے امکانات ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button