جہلم شہر اورگردونواح میں مضر صحت اشیاء کی کھلے عام فروخت، فوڈ اتھارٹی خاموش

جہلم: شہر اورگردونواح میں مضر صحت اشیاء کی کھلے عام فروخت جاری، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے بھی شہریوں کے مسائل سے لا تعلقی اختیار کر لی، مضر صحت ناقص اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کی موجیں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں بھی روزہ داروں کے لئے تیار ہونے والے سموسے پکوڑے اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ سمیت باسی،گلی سڑی اور بدبو دار مضر صحت، سبزیوں اور ناقص وغیر معیاری گھی کا استعمال دھڑلے سے کیا جارہاہے۔

چند پیسوں کی خاطر روزہ داروں اور دیگر شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے ان دکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، شکایت کی صورت میں ذمہ داران فوٹو سیشن کرکے سب اچھا ہے کہ رپورٹس بھجوا دیتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء کے استعمال سے روزانہ درجنوں شہری متاثر ہو کر ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔

صارفین نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ، کمشنر راولپنڈ ی ،ڈپٹی کمشنر سے مضر صحت اشیاء کی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button