جہلم میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے پیش نظر کمرشل بلڈنگز کا سیٹ بیک ایریا بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنر

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو، بلدیاتی اداروں کے چیف افسران، محکمہ ماحولیات، ہائی وے، بلڈنگز سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں کاروباری عمارتوں کے نقشوں کی منظوری کے لئے موصول ہونے والی 43 درخواستیں زیرِ غور لائی گئیں، کمیٹی نے 32 کمرشل بلڈنگز کو ٹیکس کی مد میں مقرر کردہ فیس جمع کروانے کی منظوری دے دی۔

منظور کئے گئے کیسسز میں نجی ہسپتالوں، پٹرول پمپس، میرج ہالز کے کیسز شامل ہیں۔ مختلف اعتراضات اور نامکمل کوائف کے بعد 11 کمرشل بلڈنگز کے کیسسز کی منظوری کو التواء میں ڈال دیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے پیش نظر کمرشل بلڈنگز کا سیٹ بیک ایریا بڑھانے کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کاروباری عمارات کی زمین کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کی منظوری کی درخواستوں میں زمینوں کی ملکیت جیسے معاملات، ریونیو ریکارڈ اور لینڈ ریکارڈ کی جانچ پڑتال لازمی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button