
جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 5 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان محمد الیاس ولد فتح محمد ساکن جگتہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے رائفل 8mm معہ راونڈز برآمد اور محمد افضال ولد فتح محمد ساکن جگتہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 13 عدد راونڈز رائفل 8mm برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم اسد اللہ ولد اعظم خان ساکن ضلع باجوڑ ایجنسی کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عمر فاروق ولد محمد رفیق ساکن میجر نواز شہید کالونی جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 9 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم شفاعت محمود ولد خالد محمود ساکن مشین محلہ نمبر 3 جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔