Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

چوں، چوں کا مربہ حکومت چند ہفتوں کے لئے ہے۔ فواد چوہدری

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ چوں چوں کا مربہ حکومت چند ہفتوں کیلئے ہے۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ حکومت سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کے خواب دیکھنا چھوڑ دے۔ متحدہ اپوزیشن کی یہ حکومت چوں چوں کا مربہ ہے، جو چند ہفتوں میں ختم ہوجائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ملک کا سیاسی بحران سنگین ہورہا ہے، 135حلقوں سے استعفے آ چکے ہیں۔ موجودہ پارلیمان اپنی اہمیت اور حیثیت کھو چکی ہے، ٹکراؤ سے بچنے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button