
جہلم: اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید نے علی الصبح سبزی و پھل منڈی کا اچانک دورہ کر کے سبزی و پھل کے معیار، بولی کے عمل اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عام مارکیٹ اور رمضان بازاروں میں صارفین کو مناسب قیمتوں پر پھلوں و سبزیوں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے سبزی منڈیوں کا روزانہ وزٹ کیا جا رہا ہے تا کہ اشیاء خوردونوش کی پرائس میں اضافہ نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ بولی کے عمل کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے تا کہ معیاری اشیاء ہی رمضان بازاروں میں سپلائی ہوں اور صارفین کا رمضان بازاروں پر اعتماد برقرار رہے۔