
جہلم: شہر اور گردونواح میں میونسپل کمیٹی کے حکام کی مبینہ ملی بھگت سے ریڑھی بانوں نے سڑکوں پر قبضے جمالئے۔ تجاوزات کی بھر مار کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑنے لگا۔ شہر کے چوک چوراہوں میں ٹریفک جام رہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔
تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں سڑکو ں اور چوراہوں پر چھوٹی چھوٹی غیر قانونی دکانیں، سائیکل اور موٹر سائیکل پارکنگ کے اڈے قائم کر دئیے گئے ہیں، میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے شہریوں کا جینا محال ہوگیا۔
شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اندورن شہر اور ملحقہ آبادیوں کے بازاروں میں قائم ہونے والی تجاوزات اور غیر قانونی رکشہ و موٹر سائیکل پارکنگ کے خاتمے کے لئے آپریشن کلین اپ کیا جائے تا کہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔