
جہلم: ڈی او انڈسٹریز ویٹس اینڈ میرز مرزا محمد سعید نے تحصیل جہلم کے مختلف پٹرول پمپس کا وزٹ کیا اور پٹرول و ڈیزل کی پیمائش چیک کی جو کہ زیادہ تر پٹرول پمپس پر ٹھیک تھی۔
ریور فلنگ سٹیشن جی ٹی روڈ جہلم کی دو پٹرول کی نوزلز کی پیمائش 1000 ملی میٹر میں سے بالترتیب 15 سے 20 ملی میٹر کم پائی گئی دونوں نوزلز کو موقع پر سیل کر دیا گیا اور چالان بنا کر عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔
مزید ڈی او انڈسٹریز نے کہا کہ کسی بھی پٹرول پمپ کی پیمائش میں کمی کو ہر گز برداشت نہ کیا جائے گا۔