نئے وزیراعظم منتخب لیکن مہنگائی کا جن انتظامیہ سے تاحال بوتل میں بند نہ ہو سکا

جہلم: عدم اعتماد کی تحریک بھی کامیاب ہوگئی ، نئے وزیراعظم بھی منتخب ہو گئے لیکن مہنگائی کا جن انتظامیہ سے تاحال بوتل میں بند نہ ہوسکا۔

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوسرے عشرے میں بھی روزمرہ اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں چینی 100 روپے ، آٹا80 روپے ، گھی ، آئل 490 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہاہے ، سبزیوں اور پھلوں کے دام بھی من مانے وصول کئے جا رہے ہیں۔

رمضان سے قبل ٹماٹر100 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے تھے جو اب 190 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں ، آلو،پیازبھی کئی گناہ مہنگے ہو چکے ہیں رمضان سے قبل 80 روپے کلو میں فروخت ہونے والی سٹابری 160 ، سیب 300، خربوزہ 150 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔

انگور، انار، لوکاٹ، تربوز خریدنا غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہے ، رمضان بازار میں مارکیٹ کمیٹی کے سٹال پر کسی حد تک ریلیف دیا جارہاہے ، جبکہ دیگر اسٹالز پر غیر معیاری ناقص اشیاء عام بازار سے بھی مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہے ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کہیں دکھائی نہیں دیتے۔

شہریوں نے نئے وزیراعظم پاکستان سے نوٹس لیکر ضلع بھر میں مہنگائی کنٹرول کرنے اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button