سڑکوں، گزرگاہوں، گلی محلوں میں بننے والے غیر قانونی سپیڈ بریکرز سے ٹکرا کر شہری زخمی ہونے لگے

جہلم: میونسپل کمیٹی کے علاقوں کریم پورہ، کالا گجراں، مشین محلہ، جادہ سمیت دیگر علاقوں کی سڑکوں ، گزرگاہوں، گلی محلوں میں بننے والے غیر قانونی سپیڈ بریکرز سے ٹکرا کر بچوں سمیت بڑے بھی زخمی ہونے لگے۔ بجلی کی بندش سے گھپ اندھیرے میں غیر قانونی بنائے گئے۔

سپیڈبریکر نظر نہ آنے سے درجنوں حادثات کا ہونا روزانہ کا معمول بن چکا ہے جبکہ بعض طاقتور اور بااثر افراد نے اپنی چوہدراہٹ اورعلاقائی اجارہ داری قائم رکھنے کے لئے سڑکوں اور گلی محلوں مکانوں کے ساتھ بڑی بڑی سیڑھیاں بنا رکھی ہیں اور اپنے گھروں کے باہر خودساختہ سپیڈ بریکر قائم کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر بچوں سمیت بڑے بھی ان سپیڈ بریکروں کیوجہ سے حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ان غیر قانونی سپیڈ بریکروں پر کسی قسم کا کوئی نشان بھی نہیں اور نہ ہی سپیڈ بریکرز کو منصوبہ بندی کے تحت ہموار بنایا گیا ہے بلکہ تارکول اور اینٹوں پر سیمنٹ اور بجری ڈال کر چوٹی نما سپیڈ بریکر زتیار کرنے کا فیشن قائم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے پہلی مرتبہ گزرنے والے انجان موٹر سائیکل سوار بے خیالی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوتے ہیں اور ان کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ جاتے ہیں۔

چوٹی نما بے رنگ سپیڈ بریکرز کے نتیجے میں گاڑی و موٹر سائیکل چلانے والوں کو سپیڈ بریکر کا کچھ پتا نہیں چلتا جس کی وجہ سے وہ حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ چھوٹی گاڑیوں میں سوار خواتین اور بزرگ اچانک جمپ لگنے سے اڑ کے گاڑی کی چھت سے ٹکرانے کے بعد سیٹ پر پٹختے ہیں۔

اس حوالے سے ڈرائیوروں کاکہناہے کہ متعلقہ محکمہ کی عدم دلچسپی کیوجہ سے بااثر شہری اپنے گھروں کے باہر غیر قانونی جمپ تعمیر کر کے گاڑیوں کے نقصان کرنے سمیت شہریوں کو زندگی بھر کے لئے معذور بنا رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ کالا گجراں سمیت ملحقہ علاقوں میں تعمیر ہونے والے غیر قانونی، خود ساختہ سپیڈ بریکرز کے خاتمے کے لئے کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کی گاڑیاں اور انسانی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button