
جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کر کے بولی کے عمل کا جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کروائی۔
انہوں نے مختلف شیڈز میں جاکر سبزیوں اور پھلوں کے معیار اور سٹاک کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزی و پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے منڈی میں نیلامی کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تا کہ شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونووش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر تمام تحصلیوں کے اسسٹنٹ کمشنر سبزی منڈیوں سمیت رمضان بازار کا دورہ کر رہے ہیں تا کہ شہریوں کو ماہ مقدس میں بھرپور ریلیف فراہم کیا جائے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گراں فروشوں، اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ سخت ایکشن لے رہی ہے۔