
سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں 2 نوجوان تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، دونوں نوجوان باہر سے گاؤں میں ماہ رمضان کے مہینے میں مسجد میں نماز تراویح کے لیے آئے ہو ئے تھے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی سے باہر نکالا، میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی پھڈیال کے پہاڑ کے دامن میں مو جود تالاب میں 2 نوجوان جنید ولد سجاد عمر 21سال سکنہ تحصیل چوآسیدن شاہ ضلع چکوال اور حافظ محمد حسن عمر 22 سال سکنہ مظفر گڑھ نہانے کی غرض سے گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے پانی نے دبوچ لیا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
بتایا جا تا ہے کہ دونوں نو جوان رمضان المبارک کے مہینے کے دوران جامع مسجد بشارت میں نماز تراویح کی امامت کے لئے یہاں مقیم تھے، دونوں نو جوانوں کی ڈوبنے کی خبر ملتے ہی علاقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد موقع پر پہنچ گئی اور اپنی مدد آپ کے تحت لو گوں نے تالا ب سے کافی تک دو کے بعد دو نوں نو جوانوں کی میتیں تالا ب سے نکال لیں۔
دو نوں نو جوانوں کی ہلاکت پر علاقہ میں سوگ کا عالم، علاقہ کی ہر انکھ اشکبار تھی، نوجوانوں کی میتیں اپنے آبائی گھروں میں پہنچنے پرکہرام مچ گیا۔