Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی زیر صدارت ضلع جہلم میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اشتیاق، ایس ڈی او آرکیالوجی عمران احمد، سی او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سی ای او ایجوکیشن چوہدری معروف سمیت متعلقہ ایکسینز نے شرکت کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے اجلاس میں 5 سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی جن میں محکمہ اوقاف کی 2 سکیمیں، سپورٹس اینڈ یوتھ آفیرز کی 2 سکیمیں اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیرز کی 1 سکیم پر مشتمل پلان پیش کیا گیا، اس کے علاوہ پرانی سکیموں جن میں سکول ایجوکیشن سیکٹر اور نندنہ فورٹ کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفننگ دی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے بتایا کہ ضلع جہلم میں سکول ایجوکیشن کی سکیموں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے جلال پور ایریگشن پراجیکٹ، للِہ تا جہلم روڈ اور دینہ منگلا روڈ کی صورتحال کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جادہ روڈ کو جلد از جلد مکمل کریں اس کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد اپنے ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر معیاری طور پر کرنے کے ساتھ ساتھ بروقت مکمل کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button