شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے ساتھ ہی ضلع جہلم کا سیاسی منظر نامہ یکسر تبدیل

جہلم: شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے ساتھ ہی ضلع جہلم کا سیاسی منظر نامہ یکسر تبدیل ہونا شروع ہو گیا۔

پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ضلع جہلم میں عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ریلی میں پی ٹی آئی کے منحرف ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کیخلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔

اس موقع پر مقررین نے مستقبل کے سیاسی منظر نامے کی نشاندہی بھی کی، پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم میں واضح طور پر 2 حصوں میں تقسیم ہو کر رہ گئی ہے۔

چوہدری فرخ الطاف نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر 2018ء میں انتخابات میں حصہ لیا اور پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری ندیم خادم کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔

3 اپریل کو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش ہونے والی تحریک عدم اعتماد کے موقع پر چوہدری فرخ الطاف نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرلی اور 9 اپریل کو تحریک عدم اعتماد کے موقع پر پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کی بجائے خاموشی کو ترجیح دی جس کی وجہ سے جہلم کے حلقہ این اے 66 میں پاکستان تحریک انصاف نے نئے امیدوار کی نامزدگی کے لئے کام شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button