
جہلم: اصل جمہوریت کی مضبوطی آئین کی پاسداری میں ہے، عدم اعتماد کی کامیابی اور نئی حکومت کی تشکیل پر تمام اتحادی سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے صدر کلچرل ونگ افتخار کاظمی نے کیا۔ افتخار کاظمی نے کہا کہ سیاسی اتحاد کی انتھک محنت اور جدوجہد سے قانونی اور آئینی حکومت بنائے جانے پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سابقہ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بات تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا اس بات کا کریڈٹ پاکستان پیپلز پارٹی کو جاتا ہے عدم اعتماد کی کامیابی سے لے کر نہیں حکومت بننے تک تمام پارٹیوں کی محنت کو سراہتے ہیں۔
افتخار کاظمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی انہوں نے کہا کہ اصلی جمہوریت کی مضبوطی آئین کی پاسداری میں ہے جس کا پاکستان پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر موقع پر عمل کرکے دکھایا۔ ہماری دعا ہے نئی حکومت آپس میں مل کر ملک کے پاکستان اور عوام کی ترقی اور کامرانی کے لیے بہتر سے بہتر فیصلے کرے تا کہ پاکستان ترقی کرے اور عوام خوشحال ہو۔