Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ضلع جہلم کی 2 قومی اور3 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر نئی حلقہ بندیاں ہوں گی

دینہ: ضلع جہلم کی 2 قومی اور3 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر نئی حلقہ بندیاں ہوں گی اور اس حوالے سے ضلع جہلم کا سیاسی منظر نامہ موجودہ سیاسی منظر نامہ جو پہلے ہی دھندلا ہو چکا ہے، اب اس میں مزید توڑ پھوڑ ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں کے لئے شیڈول کا اعلان کر دیاہے اور اس ضمن میں ابتدائی حلقہ بندیاں 16 اپریل تک کر دی جائیں گی اور حلقہ بندیوں کی فہرستیں 28 مئی کو آویزاں کی جائیں گی۔

29 مئی سے 28 جون تک ان ابتدائی حلقہ بندیوںپر اعتراضات اور تجاویز سامنے لائی جا سکیں گی، تمام اعتراضات اور تجاویز کی سماعت یکم جولائی سے30 جولائی تک ہوگئی جبکہ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 3 اگست کو جاری کر دی جائے گی۔

حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہوتے ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان کسی قسم کا گرین سگنل ملنے کی صورت میں 2 ماہ کے اندر اندر انتخابات کروانے کی پوزیشن میں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button