
جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن چوٹالہ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اے ایس پی سعد آفریدی، راجہ زاہد نعیم ڈی ایس پی صدر سرکل، محمد صابر آفس سپرٹنڈنٹ، محمد علی اکاؤنٹنٹ اور ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ بھی موجود تھے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا طاہر رحمٰن خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اور ان کی آسان رسائی کے لیے تھانہ چوٹالہ سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کا درجہ دیا گیا اور اور تھانہ کی نئی عمارت تعمیر کی گئی ہے۔ ضلع ہذا میں یہ تیسرا سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکل افسران ضلع ہذا اپنے زیر اہتمام تھانون کے امور موثر سپر ویژن سے بہتر بنائیں۔ تھانوں میں تعینات نفری کی تعداد میں اضافی اور بیٹ سسٹم کو فعال رکھا جائے۔ تھانوں سے پرچی سسٹم، سفارش اور ٹاؤٹ کلچر کا خاتمہ کیا جائے۔ کرپش اور اختیارات سے تجاوز پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مزید کہا کہ شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل کے حل میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ آپریشنز کے ساتھ ساتھ انوسٹی گیشن ونگ کو یکساں وسائل اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔