Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ، شہریوں کی نیندیں حرام

جہلم: بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ، شہر میں غیر اعلانیہ بجلی کی بندش جاری ، لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں، شہری واپڈا اور حکمرانوں کوبددعائیں دیتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہوگیا، لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اچانک اضافے نے شہریوں کی نیندیں حرام کر دیں، کارروباری طبقہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

سورج کی تپش اور حبس نے کارروباری طبقے سمیت محنت کشوں کی چیخیں نکلوا دیں جبکہ گھروں میں محصور بچے، بوڑھے اور خواتین بھی بے حال،لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں، شہری واپڈا کے ارباب اختیار کو بددعائیں دینے لگے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے سابق حکمرانوں نے کئے نئے حکمرانوں نے اقتدار سنبھالتے ہیں، اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیاہے جس کیوجہ سے شہری سراپا احتجاج ہیں۔

شہریوں نے نو منتخب وزیراعظم سے مطالبہ کیاہے کہ بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے احکامات جاری کئے جائیں تا کہ صارفین کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button