جہلم میں پانی کے تنازعے پر لڑائی، نصف درجن کے قریب افراد زخمی، ہسپتال منتقل

جہلم: تھانہ صدر کے علاقے بہلولہ میں پانی کے تنازعے پر لڑائی ، نصف درجن کے قریب افراد زخمی ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ بہلولہ کے رہائش محفوظ سعد ایڈووکیٹ نے تھانہ صدر میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ضلع کچہری میں بطور وکیل پریکٹس کر رہا ہوں، 8 اپریل دن اڑھائی بجے اپنے گھر میں موجود تھا کہ الزام علیہم ہمارے دروازے کے باہر آئے اور گالی گلوچ کرنا شروع کر دی۔

سائل جب دروازے سے باہر آیاتو محمد سعید ولد غلام افتخارمسلح ڈنڈا غلام جیلانی عرف افرا ولد محمد خان مسلح ڈنڈا، محمد حسن ولد محمد خان مسلح ڈنڈا، محمد عثمان ولد فیض احمد مسلح پسٹل، زین ولدمحمد خان مسلح ڈنڈا، مسلح سریا آہنی، بلال ولد افتخار مسلح ڈنڈا 4 کس نامعلوم افراد آگئے اور محمد سعید ولد غلام افتخار نے للکارا ماراکہ باہر نکلو تمہیں محلہ کی نکاسی آب کا پانی کھولنے کا مزہ چکھاتے ہیں۔

اسی اثناء میں محمد عثمان ولد فیض احمد نے پسٹل سے سیدھے فائر کئے جو کہ میں خوش قسمتی سے بچ گیااس اثناء میں میرے بھائی محبوب اور طاہر باہر آ گئے جس پر محمد سعید ولد غلام افتخار نے ڈنڈا کا وارمحبوب ثقلین پر کیاجو اسے سر میں لگاپھر وار ڈنڈا محمد سعید نے کیا جوجو میرے بھائی محبوب کوبائیں ہاتھ پر لگاجس کو چھڑوانے کے لئے طاہر آگے آیا، جو غلام جیلانی نے وار ڈنڈا کیا جو طاہر کو سر میں لگا پھر وار ڈنڈا غلام جیلانی نے کیاجو محبوب ثقلین کو سر پر لگااور محبوب گر گیا پھرغلام جیلانی عرف افرا نے وار ڈنڈا کیا جو بائیں ٹخنہ پر لگا اس کے بعد حسن ولد محمد خان نے وار ڈنڈاکیا جو سائل کو سر میں لگا، زین اور بلال شہزادپر اپنے ہتھیاروں سے وار کئے جو شہزاد ولد محمد عظیم کو بائیں بازواور کمر میں لگے۔

واقعہ ہذاء پر وسیم اکرم ولد محمد اکرم اور شاہد محمود ولدمحمد حسین اور زوالفقار ولد محمد بوستان نے بچشم خود دیکھا اس طرح حملہ آوروں کی منت سماجت کرکے ہماری جان چھڑوائی جس پر تھانہ صدر جہلم کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شفیق نے زیر دفعہ 337 H2 ت پ 341 ت پ، 148 ت پ، 149 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button