Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

کھیوڑہ میں وزیراعظم شہباز شریف کے حلف اٹھانے پر مسلم لیگی کارکنوں کا جشن

پنڈدادنخان: ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں وزیراعظم میاں شہباز شریف کے حلف اٹھانے پر مسلم لیگی کارکنوں کا جشن، مقامی قائدین کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا پاور شو ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور میٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق آبادی کے لحاظ سے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں میاں محمد شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر مسلم لیگی کارکنوں کی جانب سے بھرپور جشن منایا گیا، سابق چیئر مین کھیوڑہ ملک فیصل عباس کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور میٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر ملک فیصل عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس وقت شکر کر رہی ہے کہ وہ نئے پاکستان کے جھوٹے دلاسوں سے نکل کر دوبارہ پرانے پاکستان میں آگئے ہیں جہاں مزدور دو وقت کی روٹی کھا سکتا تھا روزگار کے مواقع میسر ہوتے تھے تبدیلی سرکار کی غلط پالیسیوں نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمارے قائد سرخ روح ہوئے اور قوم پرامید ہے کہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک دوبارہ ترقی کی طرف گامزن ہوگا ادارے بحال ہوں گے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع دیئے جائیں گے تاکہ ملکی معیشت بہتر ہو اور غربت کا خاتمہ ہوسکے۔

مقامی قائدین نے ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کی بندش کے خلاف مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری کو فوری چلانے کے اقدامات بھی کیئے جائیں تاکہ گزشتہ تین سال سے بدحالی کا شکار مزدور خوشحال ہوسکیں کیونکہ صنعتی اداروں کی بحالی سے ہی ملکی میشعت بہتر ہوتی ہے ضلع جہلم مسلم لیگ ن کا قلہ تھا اور ہے انشاء اللہ آمدہ جنرل الیکشن میں ثابت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button