Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

کشمیر ہماری شہ رگ سے قریب ہے، نوجوان کھیلوں پر بھرپور توجہ دیں۔ چوہدری شہباز حسین

دینہ کے علاقہ چک اکا میں ضلع جہلم کا سب سے بڑا T20میاں عمران میمو ریل ہارڈ بال کرکٹ ٹورنا منٹ کا افتتاح رنگا رنگ تقریب کے ساتھ کر دیا گیا۔

تقریب کا افتتاح سابق وفاقی وزیر چو ہدری شہباز حسین نے کر کٹ کھیل کر کیا ان کے ہمرا ہ تحریک انصاف کے رہنما چو ہدری فو ق شیر باز بھی ہمرا ہ تھے ، افتتاحی تقریب سے قبل غبا رے اور کبو تر ہوا میں چھو ڑے گئے ، ڈھول کی تھا پ پر ر قص ، اس مو قع پر گھو ڑوں کا بھی رقص دیکھا گیا۔

سابق وفا قی و زیر نے کھیلنے والی دونوں ٹیموں سے ملاقاتیں بھی کیں اور T20کی ٹرافی بھی نما ئش کے لئے لائی گئی ، T20کرکٹ ٹورنا منٹ میاں عمران میمو ریل نے پاکستان کرکٹ بو رڈ سے منظور شدہ ضلع جہلم کی 29ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس کا فائنل 23مارچ کو کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کر کٹ ٹیم کے کھلاڑی کی بھی آمد متوقع ہے۔

اس مو قع پر سابق وفاقی و زیر چو ہدری شہباز حسین نے کہا ہے کہ مسعود الحسن بٹ اور ان کے اراکین کا شکریہ ادا کر تا ہوں جنہوں نے نئی روایت کو آگے بڑھایا ، ہماری خواہش ہے کہ ہسپتالوں کا رش کم کریں پارک اور کھیلوں کے میدان کو آباد کریں ، 1952میں پاکستان کر کٹ ٹیم بنی تھی اور 1952میں ہماری پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلی بار کر کٹ کھیلنے بھا رت گئی تھی اور ان سے میچ جیتے تھے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمارا نیشنل ڈے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ سے قریب ہے، حضر ت قائداعظم کا فر مان ہے تو آج ہم اس میچ میں ایک ہی نعرہ لگائیں گے کشمیر بنے گا پاکستان کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی۔

سابق وفاقی وزیر چو ہدری شہباز حسین نے کہا کہ آج کر کٹ وسیلہ بنا ہے جو پو رے پاکستان میں آپس میں محبتیں تقسیم کر نے کا ، ہمارے لو گوں میں سپو رٹس کے لئے اتنا جذبہ ہے ہم تو یہ سو چ رہے تھے کہ ہماری نو جوان نسل مو بائل سے باہر کب نکلے گی، آج یہ جذبہ دیکھ کر مجھے احساس ہو ا ہے اگر ہم تھو ڑی سی کو شش کریں تو ہماری نو جوان نسل تباہی کے دہانے سے بچ سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نو جوان کھیلوں پر بھر پور تو جہ دیں اور ان کے مستقبل کو چار چاند لگ جائیں گے بیکار گلی محلوں میں نہ کھڑے ہوں ، پڑھیں اور تعلیم حاصل کریں جو بھی نو جوان گیم کھیلیں گے ہم ان کے ساتھ ہیں کر کٹ ہمارے لئے باعث فخر گیم ہے ۔

ٹو رنا منٹ کی تقریب میں را جہ ضیا ء اشرف ایڈو کیٹ ممبر بو رڈ آف گو رنر NCA، مسعود الحسن بٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ کر کٹ جہلم ، راجہ سعد الطاف کو چ NCAجہلم ، میاں عرفان سابق وائس چیئر مین بلدیہ دینہ ، حاجی ادریز اختر ، چوہدری ضمیر ، پیر عطاء اللہ شاہ بخاری ، راجہ نوید شہزاد ، ملک صداقت، علی بٹ ، چو ہدری محمد افضل ، چو ہدری غلام دستگیر سمیت دیگر بھی شریک تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button