جہلم میں ڈکیتی کی واردات، دوران مزاحمت رکشہ ڈرائیور قتل، ایک ملزم گرفتار

جہلم (چوہدری عابد محمود + دلنواز احمد) تھانہ صدر کے علاقہ نوگراں کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق، جہلم پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او صدر نے بتایا کہ رات 12 بجے ایک لوڈر رکشہ کو چیک کیا گیا جس میں موٹر سائیکل لوڈ تھی، ڈرائیور کا نام ولید ضیا ولد غلام حسین سکنہ پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین تھا، اس سے ایک پستول برآمد ہوا۔

صبح 4 بجے کوئی شخص اس لوڈر رکشے کی تلاش میں پی ایس صدر کے پاس آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقاص نامی لوڈر رکشہ ڈرائیور رات سے لاپتہ ہے۔ اس کے بعد ایس ایچ او پی ایس صدر نے رکشہ ڈرائیور سے تفتیش کی جو پولیس کی تحویل میں تھا اس نے اعتراف کیا کہ اس نے لوڈر رکشہ چھین کر ڈرائیور کو رسیوں سے باندھ کر دائیں ٹانگ میں گولی مار کر پلی سی ایم ایچ جہلم کے قریب کچرے میں پھینک دیاہے۔

ملزم کی نشاندہی پر وقاص معروف ولد عبدالمعروف بعمر تقریباً 37/38 سال سکنہ چوہا کریالہ تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات کی نعش برآمد ہوئی۔ ضروری کارروائی کے بعد مقتول کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

ڈی پی او جہلم راناطاہر الرحمٰن نے SP انوسٹی گیشن، ڈاکٹر انعم فریال DSP صدر کو کہاکہ وہ ڈکیت گینگ کے تمام ارکان کو جلد ازجلد گرفتار کریں زیادہ سے زیاد ہ مال مسروقہ برآمد کیاجائے، ملزمان کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس واردات کے بارے میں ایس ایچ او صدرملک نثار احمد نے بتایاکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے نقدی ، رکشہ اور پسٹل برآمد کرلیا گیا مزید تفتیش جاری ہے ،بہت جلد گینگ کے باقی ارکان گرفتار کرلئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button