Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 2 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری، 2 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم مدثر حسین ولد محمد حسین ساکن حال مقیم شانتی نگر جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالمجید عرف کالو ولد محمد نذیر ساکن ٹاہلیانوالہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1260 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 1350 روپے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button