
جہلم: ہم ایمپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتے جو امریکہ کا یار ہے وہ غدار ہے، ہم بھیک مانگنے والے نہیں ہیں ہم غیور اور خوددار قوم ہیں۔
ان خیالات کاا ظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے صدر چوہدری غلام احمد زمردیعقو ب نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج جہلم کا تاریخی یادگاردن ہے، آج جہلم کی عوام نے اتنی بڑی تعداد میں شاندار چوک پہنچ کر ثابت کردیا ہے کہ جہلم کی عوام عمران خان کو دل سے چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ایک کال پر پورے ضلع سے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شوق سے پہنچے ہیں، کسی کو زبردستی نہیں لایا گیا بہت جلد الیکشن ہونے والے ہیں اور غیورعوام جہلم کی پانچ سیٹیں عمران خان کو تحفے میں دے گی، پہلے بھی جہلم کی بہادر غیور عوام نے چوروں کو مسترد کردیا تھا، اس دفعہ بھی جہلم سے کلین سویپ کریں گے۔
ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد یقوب نے کہا کہ ہم سب ایک پیج پر اکھٹے ہیں۔