ضلع جہلم میں گراں فروشوں کی جانب سے صارفین کا استحصال جاری

جہلم سمیت صوبہ بھر میں حکومت نہ ہونے اور انتظامی افسران کے فیلڈ میں نہ نکلنے کیوجہ سے گراں فروشوں کی جانب سے صارفین کا استحصال جاری ، پرچون سطح پر دکانداروں نے سرکاری نرخنامے کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے سبزیوں او رپھلوں کے من مانے نرخوں پر فروخت شروع کر رکھی ہے ۔

سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت پنجاب ایپ میں 27روپے مقرر کی گئی تاہم اندرون شہر سبزی فروشوں نے 40 روپے فی کلو فروخت شروع کر رکھی ہے ،آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم19روپے کی بجائے30،پیاز درجہ اول 50روپے کی بجائے 60،ٹماٹر درجہ اول145 روپے کی بجائے 230روپے، ٹماٹر درجہ دوم135کی بجائے 210 روپے فی کلو فروخت کیا گیا۔

لہسن چائنہ 360 روپے کی بجائے 410روپے،ادرک تھائی لینڈ190روپے کی بجائے230،ادرک چائنہ190 روپے کی بجائے 230روپے ،میتھی 35روپے کی بجائے50،بینگن55 روپے کی بجائے70روپے،بند گو بھی55روپے کی بجائے80روپے،پھول گوبھی45روپے کی بجائے 60 روپے فی کلو فروخت کیا گیا۔

شملہ مرچ85روپے کی بجائے120روپے،بھنڈی 185روپے کی بجائے230روپے،سبز مرچ اول80روپے کی بجائے 110روپے،لیموں دیسی 220روپے کی بجائے250،اروی70روپے کی بجائے 90،گاجرچائنہ 45روپے کی بجائے 70روپے اورکریلا 65روپے کی بجائے80روپے فی کلو فروخت کیا گیا۔

پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی اول سرکاری نرخ245 روپے کی بجائے 300 روپے،سیب کالا کولو ایرانی220کی بجائے250،سیب سفید اول160روپے 180روپے،کیلا درجہ اول فی درجن170روپے کی بجائے 200روپے،کھجور ایرانی280روپے کی بجائے 330روپے،کھجور 220روپے کی بجائے 240روپے اورخربوزہ اول 60روپے کی بجائے150 روپے فی کلو پر فروخت ہوا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button