
جہلم: لالہ موسیٰ کے نواحی موضع ٹیکریاں میں خاوند نے 3بچوں کی ماں کو تار سے پھندا لگا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیل کے مطابق لالہ موسی کے نواحی موضع ٹھیکریاں میں محمد شہباز ولد عنایت قوم کھوکھر سکنہ جہلم اپنی ناراض بیوی کو اپنے سسرال سے راضی کر کے لایا تھا اور شام کو گھریلو ناچاقی پر تار سے پھندا دے کر اپنی بیوی سلمی شہباز کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
تھانہ صدر لالہ موسی نے مدعی محمد اقبال سکنہ جہلم کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔