Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

عمران خان کی کال پر جہلم میں بھر پور احتجاج، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ایمپورٹڈ حکومت کے خلاف ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی کا انعقاد ہو ا۔ بعد نماز تراویح پاکستان تحریک انصا ف کے کارکنان اپنے اپنے دھڑے کے ساتھ کثیرتعداد میں شاندا ر چوک پہنچے ،ایمپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے۔

چوہدری زاہد اختر (متوقع امیدوار برائے این اے66) کی قیادت میں جی ٹی ایس چوک سے ہزاروں کارکنان پر مشتمل ریلی شاندار پہنچی ،ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم چوہدری غلام احمد زمرد یعقوب،جنرل سیکرٹری فراز حسین چوہدر ی کی قیادت میں ضلعی دفتر سے ایک ریلی شاندار چوک پہنچی ،شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے ،امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

مقررین نے کہاکہ پاکستان آج جن حالات کا شکار ہے ضرورت اس امر کی تھی کہ ملک کو خود مختاد اور سامراجی قوتوں کی چیرہ دستیوں سے محفو ظ بنایاجاتا لیکن نہایت افسوس کا مقام ہے پاکستان کو آج ملک کو غیرملکی قوتوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے پاکستان کی خارجہ پالیسی سمجھوتے کی نظر کردی گئی ،عمران خان نے جس آزاد خو دمختار خارجہ پالیسی کا آغا زکیا تھا جس کے خلاف کے ایک عالمی ساز ش کے تحت اس کو سبوتاژ کردیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ اس نازک مرحلے پر عمران خان کے ساتھ ہیں ، مقررین نے کہاکہ ملک بھر میں شدیدردعمل کا اظہار کیاجارہاہے جس سے گھبرا کر اپوزیش قبل از وقت انتخابات کے انعقا د بھاگ گئی ہے غیر ملکی ساز ش کے تحت ایک متفق حکومت کا خاتمہ کرکے جس بحران میں ملکی سیاست کو دھکیل دیا گیا ہے اس کو واحد حل جلداز جلد منصفانہ انتخابات کا انعقا دہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button